اہل بیبت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل 'حبیب الله سیاری' نے کہا کہ دنیا میں 9 اہم آبی راستے ہیں جن میں سے ایران پانچ راستوں پر کنٹرول کرتا ہے.
يہ بات ايڈمرل سياري نے پاكستاني كيڈٹس كے ايك اعلي سطحي وفد كے ساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
پاكستان كے كيڈٹس وفد ايران كي بحريہ تنصيات كو جائزہ لينے كے لئے ايران كا دورہ كيا ہے.
ايران اور پاكستان كے درميان تاريخي تعلقات اور مسلم ہمسايہ ملك قرار ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان قومي، مذہبي اور ثقافتي شعبوں ميں مشتركات پائي جاتي ہيں.
ريئر ايڈمرل حبيب اللہ سياري نے اس بات پر زور ديا كہ علاقائي ترقي اور امن كے حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كا كردار نہايت اہم ہے اور پاكساني كيڈٹس وفد كے دورے سے دونوں ممالك كے درميان تعلقات كو مزيد وسعت ملے گي.
سياري نے مزيد كہا كہ ايران اور پاكستان كے فوجي حكام كے دورے اور عمان كے سمندر ميں ساحلي امن و امان كے حوالے سے دونوں ممالك كے آپس ميں باہمي تعاون سے دوطرفہ تعلقات كو وسيع كرنے ميں مدد مل سكتي ہے.
بحريہ كے كمانڈر نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران آزاد پانيوں كي سلامتي كو برقرار ركھنا پر فخر محسوس كرتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲